اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کراچی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما نے لندن سے ٹیلی فونک خطاب میں کہا کہ کراچی میں سب سے پہلے طالبانائزیشن کی نشاندہی کرنے والا میں ہی تھا، جس پر میرا مذاق اڑایا گیا۔
الطاف حسین نےکہا کہ کہ آج میری باتیں درست ثابت ہوچکی ہیں جس کےبعد قوم کو ایک ایسے خطرے سے آگاہ کررہا ہوں جس کا اکثریت کو علم نہیں ہے، پاکستان میں داعش کی صورت میں ایک نیا ہولناک خطرہ داخل ہوچکا ہے جو القاعدہ اور طالبان سے زیادہ خطرناک ہیں، طالبان کے لوگ انہیں چھوڑ کر داعش میں داخل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنکھیں کھول کر دیکھا جائے تو صادق آباد سے اسلام آباد تک داعش کے بے پناہ جھنڈے لگے ہوئے ہیں لہٰذا اس سے متعلق عوام میں شعور بیدار کیا جائے اگر اس بڑھتے ہوئے گروہ پر قابو نہ پایا گیا تو راونڈا کا قتل عام بھول جائیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف تاریخی جنگ لڑرہی ہے لیکن فوج ملک کو اکیلے نہیں بچا سکتی، ہم سب کو غیر مشروط طور پر پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہوکر ان کا ساتھ دینا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲